بھکر : منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد
بھکر(نامہ نگار) تھانہ سٹی دریاخان نے مشہور زمانہ منشیات فروش ملزم مسمی ارسلان احمدولد محمد اصغر عرف گلو سکنہ محلہ بلوچانوالہ دریاخان سے 120 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ منکیرہ انسپکٹراحسان اللہ خان نے ملزم مسمی ندیم اشرف ولد محمد اشرف سکنہ منکیرہ سے پسٹل 30 بور معہ کارتوس برآمد کر لیے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔