ٹی 20ولڈکپ 2021بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا امکان
ملتان (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 2021ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کا امکان ہے جو فی الحال اگلے سال اکتوبر میں بھارت میں ہونا ہے۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد میگا ایونٹ کیلئے خطرہ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میگا ایونٹ منتقل کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔ بھارت میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے انعقاد کے بارے میں اب بھی کچھ غیر یقینی صورتحال موجود ہے، کوڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے ٹی ٹوونٹی ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔وسیم خان نے آئی سی سی سے اس یقین دہانی کے مطالبہ کے اپنے موقف کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستان میں 2021ء میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ویزا کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔