نیشنل ٹرائینگولر ٹی 20 ویمنز چیمپئین شپ کا فائنل پی سی بی چیلنجرزنے جیت لیا
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی میں کھیلے جانے والی نیشنل ٹرائینگولر ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ پی سی بی چیلنجرز نے جیت لی۔ پی سی بی چیلنجرز نے فائنل میں پی سی بی ڈائنا مائٹس کو 7 رنز سے شکست دی۔ پی سی بی چیلنجرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔وحیدہ اختر 11 اور فاطمہ ثناء 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ کپتان منیبہ علی 9 رنز ٗ صدف شمس نے 18 رنز بنائے۔ کائنات حفیظ نے 27 گیندوں پر 31 رنز تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔بسمہ معروف 12 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی ڈائنا مائٹس کی جانب سے سبحا نہ طارق نے چار اوورز میں 37 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنا مائٹس مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی۔ ناہیدہ خان نے 39 ٗ کائنات امتیاز 29 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ کائنات حفیظ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔کائنات امتیاز کو آل راونڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔