اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کے سول ڈیفنس حکام نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے ، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ دریائے اردن کے کنارے واقع کرامہ شہر میں پیش آیاجہاں 2 پاکستانی خاندان مقیم تھے۔میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024