جدہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافروں کو دورہ پڑ گیا جس کے بعد مسافروں کی حالت کے پیش نظر پرواز پی کے 742 کو میڈیکل ایمرجنسی کے تحت کراچی اتار لیا گیا ۔ صوابی کی رہاشی مسافر خاتون ماہالہ بیگم طبی امداد سے قبل ہی ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئی ۔دوسرے مسافر محمد رفیق کو کراچی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی آف لوڈنگ کے بعد پرواز اسلام آباد روانہ کردی گئی ۔ترجمان کے مطابق چیف ایگز یکٹو آفیسر پی آئی اے نے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے والی خاتون کی موت پر دلی دکھ اور مغفرت کی دعاکی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38