اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بروزمنگل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی حکومت اور حزب اختلاف کی طرف سے تقرری کیلئے دیئے گئے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر غور کرے گی۔حکومت اور حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے نام قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر اور سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کوبھجوادیئے ہیں۔دونوں ایوانوں کے سربراہوں نے یہ نام غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024