ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کا جوہری معاہدے پر سیاسی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ا ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے دورے کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب ماجاﺅشی کے ساتھ جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید عباس عراقچی نے چین کو ایران کا اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اپنے دوست ممالک کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔چین کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران چین کا اہم اسٹراٹیجک شراکت دار ہے اور ہم اس کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل سمیت جوہری معاہدے، عالمی اور علاقائی امن قائم کرنے کے لئے باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔فریقین نے اس نشست کے دوران آئندہ ہفتے ویانا میں منعقد ہونے والے جوہری معاہدے کے کمیشن کی نشست پربھی تبادلہ خیال کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38