پاکستان کا ایرانی سرحد کے قریب 4 مارکیٹیں بنانے‘ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق
چاغی (اے پی پی) زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا دو روزہ ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایرانی سرحد کے قریبینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاک ایران تجارت کی فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک میں بینک کاری اور تجارتی اشیاء کی رسد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ایرانی حکام نے پاکستان سے مسافر ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا جس پر پاکستانی وفد نے معاملہ اعلی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے پاک ایران تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔