جمعیت علماء پاکستان کے ا نتخابات،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدرمنتخب
لاہور+ چوک اعظم (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر ،ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدر اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے تفصیل کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا انتخابی اجلاس مرکزی دفتر لاہورمیںالیکشن کمیشن کے اراکین ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ سید عقیل انجم قادری اورحافظ نصیراحمد نورانی کی زیر نگرانی ہوئے جس میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کوچھٹی مرتبہ آئندہ تین سال کیلئے جمعیت علماء پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیاجبکہ سنیئر نائب صدرڈاکٹر جاوید اعوان( قصور)اور مرکزی سیکریٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی(میانوالی )کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا،تینوں نو منتخب عہدیداران سے علامہ قاری زوار بہادر نے حلف لیا۔اجلاس میںسندھ پنجاب ،بلوچستان ،کے پی کے،آزاد کشمیر اور گلگت بلستتان کے صوبائی صدور نے مختلف عنوان پرقراردیں پیش کیں جن میں ناروے میں توہین قرآن کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی آزادی رائے ہے کہ اسلام ،شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کیاجارہا ہے قرآن پاک کی توہین کرنے والے ملعون کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اس موقع پر پیر فضل الرحمن اکاڑوی،عبدالقدوس ساسولی،میاں منیر احمد جامی ،نصیر احمد نورانی،شہاداب الحسن گیلانی ،مفتی محمد جان قاسمی ،محمد فیروزالدین قادری،ڈاکٹر محمد یونس دانش،پیر سعید احمد نقشبندی،مومن شاہ جیلانی ،صاحبزادہ حسیب احمد نظیری ،رشید احمد رضوری،مفتی تصدیق حسین ،مہر ایم اے،رشید احمد سہو،ابو یاسر اظہر حسین فاروقی ،نعیم جاوید نوری،محمد مرتضی قارری اور اراکین شو ریٰ کی کثیر تعداد نے شرکت کی