امریکی خاتون نے 3 سال میں 117 کلو وزن کم کرلیا

اوکلاہاما (نیٹ نیوز) امریکی ریاست اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والی کیتھرین شانکلین نے صحت مند غذا اور ورزش کی بدولت 3 سال میں 117 کلو وزن کم کرلیا۔ وزن بہت زیادہ بڑھنے سے وہ متعدد طبی مسائل کا شکار ہوگئی اور ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا تھا کہ موٹاپا ان کی زندگی کے لئے خطرہ ہے۔ طبی ماہرین نے انہیں سرجری کے ذریعے وزن میں کمی لانے کا مشورہ دیا تاہم خاتون نے سرجری کی بجائے قدرتی طریقے سے وزن میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔ وزن کم کرنے کے بعد کھال بہت زیادہ لٹک گئی اور اب وہ اسے آپریشن کے ذریعے ہٹانے کی منتظر ہیں۔ اضافی کھال کا وزن 9 کلوگرام سے زیادہ ہے جو مختلف مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ کیتھرین نے کہا کہ میں نے پیزا اور فاسٹ فوڈ کی جگہ سلاد اور سبزیوں کو دے دی جن کو اس سے پہلے کبھی کھا کر نہیں دیکھا تھا اور غذا کی مقدار کو کنٹرول کرنا سیکھا۔ ورزش اور صحت بخش غذا کا انتخاب کیا اور جم جانا شروع کردیا، چہل قدمی سے آغاز کرکے بتدریج جاگنگ کی جانب گئی۔ اس طرح 3 سال میں ڈرامائی حد تک جسمانی وزن میں کمی لانے میں کامیاب ہوگئی۔