وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ،ابتدائی مرحلے میں بیرونی دیوار کے اوپر نصب جنگلہ ہٹایا جا رہا ہے جس کے بعد دیوار گرائی جائے گی، ابھی فی الحال مال روڈ پر الحمرا ہال کی جانب دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا ہےاسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی گورنر ہاؤس میں قائم دفاترز کو فی الحال ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیاگیا ۔عوام کو گورنر ہاؤس دیھکنے کےلیے اب جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ عوام مال روڈ سے بھی تاریخی عمارت کا نظارہ کر سکیں گے۔ گورنر ہاؤس میں دو منزلہ عمارت، پارک، جھیل اور چڑیا گھر موجود ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کوئی تاریخی جگہ نہیں، ایک آفس ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ 48 سے 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔