مسلم لیگ( ن )کے صدر اور آشیانہ ہائوسنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ شوہر سے ملاقات کے بعد سے بہت پریشان ہوں،شہباز شریف کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ۔شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شہباز شریف کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں،شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔انہوں نے سوال کھڑے کر دیئے کہ شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا؟۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38