ایران نے مقامی طور پر بنایا گیا جنگی بحری جہاز خلیج میں بھیج دیا ۔ فوجی حکام نے کہا کہ ڈیسٹرائیر پانچ ماہ تک اسی ایندھن پر چل سکتاہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق تیرہ ہزار ٹن کا فوجی بحری جہاز بنانے میں چھ برس لگے اور اس کو معروف ایرانی پہاڑ ساہند کا نام دیا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق بحریہ کے جنگی بحری جہازوں کو خلیج میں بھیج دیا گیاہے اور یہ جہاز ایک مرتبہ ایندھن بھرنے کے بعد پانچ ماہ تک بغیر ایندھن بھرے سفر کرسکتاہے۔ حکام نے کہا کہ ساہند پر ہیلی پیڈ بھی ہے اوراس پر ہیلی کاپٹر باآسانی سے اتر سکتاہے۔ساہند فضا سے فضا اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔ ایران جیٹ فائٹرز، ٹینکوں، میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کے بعد ڈیسٹرائر بنانے کا بعد دفاعی صنعت میں خود انحصار ہوگیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024