امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی جانب سے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان تنائو کے معاملے پر ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں پومپیو نےکہا ہے کہ ایران میزائل کے 'تجربے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے راستے پر گامزن ہے۔ اور اسلامی جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024