طالبان سے مذاکرات‘ حکومت نے قبائلی جرگے کی تجاویز جائزہ کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوا دیں
اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے قبائلی جرگے کی حالیہ تجاویز جائزہ کے لئے متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے اس ضمن میں گورنر خیبر پی کے شوکت اللہ کو نئی ہدایات جاری کرنے کا بھی قوی امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دو روز قبل ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے تحریری طور پر قبائلی جرگے کی تجاویز سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کی ان تجاویز پر غور کرنے اور ممکنہ اقدمات کے لئے متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی انتہائی خاموشی سے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور ان کا اس سلسلسہ میں مختلف ذرائع سے رابطہ ہے۔ گورنر خیبرپی کے انجینئر شوکت اللہ بھی قبائلی عمائدین سے رابطے کریں گے۔