روسی صدر دیر سے آنے کے لیے مشہور پوپ سے ملاقات کےلئے 50 منٹ لیٹ آئے
روسی صدر دیر سے آنے کے لیے مشہور پوپ سے ملاقات کےلئے 50 منٹ لیٹ آئے
ماسکو (آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دیر سے آنے کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں وہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز اس وقت بنے جب ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے تاخیر سے پہنچے۔ روسی صدر پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے پچاس منٹ دیر سے آئے۔ ان کا خیر مقدم کرنے والی ویٹیکن کی ٹیم باہر سردی میں انتظار کرتے رہے۔ ایک روسی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن اس لیے دیر سے پہنچے کیونکہ ان کے ہوٹل کے باہر ’پ±سی رائٹ‘ کے حامی مظاہرہ کر رہے تھے۔