سری لنکا کے لئے ملکی برآمدات میں 7.15فیصد اضافہ
کولمبو (این این آئی)سری لنکا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 7.15فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران سری لنکا کو سوتی کپڑا ، سیمنٹ ، چینی ، گندم ، سبزیاں ، چاول ، سوتی دھاگہ ، مچھلی ، بستر کی چادریں ، جانورروں کی خوراک ، پھل ، تیار ملبوسات اور دوائیوں کی برآمدات کی گئیں ۔