پشاور: 6ماہ کے دوران بھتہ نہ دینے پر 26دھماکے کئے گئے:رپورٹ
پشاور: 6ماہ کے دوران بھتہ نہ دینے پر 26دھماکے کئے گئے:رپورٹ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کے مطابق پشاور میں 6ماہ کے دوران بھتہ نہ دینے پر 26دھماکے کئے گئے۔ بھتہ خور شیر بن گئے جہاں چاہیں بم پھینک دیتے ہیں جس سے تاجر خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں بھتہ خوروں کا راج ہے، بھتہ نہ دینے پر 26تاجروں کے گھروں اور کاروباری مراکز پر حملے کئے گئے جس میں کروڑوں کی مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کم ہوا بھتہ خور فون کالز یا کالعدم تنظیموں کے نام پر خطوط لکھ کر مبینہ طور پر تاجروں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔
بھتہ