دیوار برہمن کی تعمیر روکنے کیلئے کنٹرول لائن کی طرف مارچ کیا جائے: سردار عتیق کا دفاع پاکستان کونسل کے جلسہ میں قائدین سے مطالبہ
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے دفاع پاکستان کونسل کے جلسہ عام میںقائدین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے دیوار برہمن کی تعمیر روکنے کے لئے کنٹرول لائن کی طرف مارچ کیا جائے اور وہاں جلسے کئے جائیںجس پر دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کی جانب سے ان کی تائید کی گئی۔اس موقع پر انہوںنے شرکاء سے حافظ محمد سعید قدم بڑھائو اللہ تمہارے ساتھ ہے کے زوردارنعرے بھی لگوائے۔ سردار عتیق احمد نے کہاکہ جلسہ میں موجود لاکھوں افراد ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی روکنے کی طرح کشمیر کی آزادی کیلئے بھی پر عزم ہیں۔