سعودی عرب میں خاتون کی میت کا پوسٹمارٹم صرف لیڈی ڈاکٹر کو کرنیکا حکم
سعودی عرب میں خاتون کی میت کا پوسٹمارٹم صرف لیڈی ڈاکٹر کو کرنیکا حکم
ریاض (بی بی سی اردو) سعودی مفتی اعظم نے سعودی عرب کی وزارتِ صحت سے کہا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ مملکت میں مرد ڈاکٹر مردہ خواتین کا پوسٹ مارٹم نہ کریں۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق حکام نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ کے خط پر یہ حکم جاری کیا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا بعد از مرگ معائنہ صرف خواتین ڈاکٹر ہی کریں۔ مفتی شیخ عبدالعزیز نے اپنے خط میں کہا کہ مسلمان کے جسم کی حرمت یکساں رہتی ہے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح کسی خاتون کی میت کو خواتین ہی غسل دیتی ہیں اسی طرح کسی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی صرف خواتین کو ہی کرنا چاہئے۔ عکاظ نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے نائب سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز محمد الحمیدی کا کہنا ہے کہ مفتی اعظم کا خط ملنے کے بعد مملکت کے تمام علاقوں میں وزارتِ صحت کے دفاتر کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
مفتی اعظم