کرکٹر آصف نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا، بھارتی فلم میں کام کرینگے وینا کیساتھ فلم کسی صورت نہ کرنیکا اعلان
کرکٹر آصف نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا، بھارتی فلم میں کام کرینگے وینا کیساتھ فلم کسی صورت نہ کرنیکا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا، بھارتی فلم ”انڈیا میں لاہور“ میں مرکزی کردار نبھائیں گے جس کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ فلم کی کاسٹ میں دونوں ممالک سے فنکار حصہ لیں گے۔ فلم کی شوٹنگ دبئی، بھارتی پنجاب اور لاہور میں ہو گی۔ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آصف نے کہا کہ میرے پاس ایک سال باقی تھا اس لئے میں نے سوچا کچھ کرنا چاہئے۔ کرکٹ میرے خون میں شامل ہے میں اسے کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی فلم میں وینا ملک کا کردار ہوا تو اس فلم میں کسی صورت کام نہیں کروں گا۔
کرکٹر آصف