بھارت کی خلائی گاڑی کا مریخ کی جانب300 روزہ سفر شروع
بھارت کی خلائی گاڑی کا مریخ کی جانب300 روزہ سفر شروع
نئی دہلی ( بی بی سی) بھارت میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی نے مطلوبہ رفتار حاصل کرنے کے بعد مریخ کی جانب تین سو روزہ سفر شروع کر دیا ہے۔ سنیچر کو سائنسدانوں نے خلائی گاڑی کا انجن بیس منٹ تک چلایا جس کی مدد سے یہ زمین کے مدار سے نکل کر مریخ کے سفر پر روانہ ہوا۔ اس خلائی گاڑی کو گذشتہ ماہ 5 نومبر کو مریخ کے مشن پر روانہ کیا گیا تھا اور متعدد بار انجن کو چلا کر زمین کے گرد اس کے مدار میں اضافہ کیا گیا تاکہ یہ مطلوبہ رفتار حاصل کر سکے اور زمین کی کششِ ثقل سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔