4 خلیجی ریاستوں کا ڈالر کو بطور مشترکہ کرنسی جاری کرنے پر اتفاق
دبئی(ثناء نیوز)خلیجی ریاستوں میں ویزہ پابندیوں کے خاتمے، مشترکہ پولیس فورس اور ایمرجنسی کنٹرول روم کے قیام پر اتفاق کے بعد بتدریج مشترکہ کرنسی شروع کئے جانے کی طرف بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چار خلیجی ریاستیں رواں ماہ کے آخر تک مشترکہ کرنسی جاری کرنے پرمتفق ہو چکی ہیں، تاہم ان میں متحدہ عرب امارات اور سلطنت آف اومان شامل نہیں ہیں۔خلیجی ریاستوں کے فیصلہ ساز حلقوں سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بحرینی اخبار کو بتایا کہ چاروں خلیجی ملکوں نے "ڈالر" کو مشترکہ کرنسی کے طور پر قبول کیا ہے۔