معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا رجحان انتہائی خطرناک ہے: ملی مجلس شرعی
معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا رجحان انتہائی خطرناک ہے: ملی مجلس شرعی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ ملک کو سیکولر ریاست بننے سے مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے سے روکا جائےگا۔ قیام امن کے لیے فرقہ وارانہ منافرت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا امیر حمزہ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، حافظ عبدالوھاب روپڑی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مداخلت کرنے والے ممالک کو پاک سرزمین پر اپنی پراکسی وارز بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔ گستاخانہ لٹریچر فرقہ واریت کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا سبب ہے۔ شریعت کے نفاذ سے ہی ملک میں بدامنی ختم ہو سکتی ہے۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لیے قومی قیادت اپنا کردار ادا کرے۔