فیروز والا اور مریدکے میں 2 خواتین سے زیادتی‘ ایک نے مزاحمت کر کے عزت بچا لی
فیروز والا اور مریدکے میں 2 خواتین سے زیادتی‘ ایک نے مزاحمت کر کے عزت بچا لی
فیروز والا (نامہ نگار) فیروز والا اور مریدکے میں دو عورتوں سے زبردستی زیادتی جبکہ ایک خاتون نے مزاحمت کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکندر آباد (فیروز والا) میں قیصر نامی نے محنت کش امانت علی کے گھر میں داخل ہو کر اس کی جواں سال بیوی (ش) کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ رستم پور (مریدکے) میں عرفان علی نے زبردستی محنت کش رشید احمد کی بیٹی (ع) کے ساتھ زیادتی کی۔ شاہدرہ میں نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش‘ لڑکی کے شور مچانے پر محلہ دار جمع ہو گئے۔ ملزم فرار ہو گیا۔