قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو اختیار دینے کا غیردانش مندانہ فیصلہ واپس لیا جائے: ایس اے حمید
لاہور(خبر نگار)حکومت قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پرانا مجسٹریٹی نظام بحال کرے پہلے ضلعی انتظامیہ ناکامی کا شکار ہوئی اور اب پولیس کو اختیار دینے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا گیا ہے عوا م پولیس سے پہلے ہی نالاں ہے انکو چیکنگ کا کنٹرول ملنے سے مہنگائی اور کرپشن میں اضافہ ہو گا کیونکہ پولیس پہلے ہی وی آئی پیز اور دیگر بیشمار ڈیوٹیوں کی وجہ سے جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ ماضی میں علاقہ مجسٹریٹ گرانی اور لوٹ مار پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا کام سر انجام دیتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنمااور ٹکٹ ہولڈر این اے 96ایس اے حمیدنے شہریوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔