’’9 کروڑ 24 لاکھ کا سامان ونٹر پیکیج کی صورت میں زلزلہ متاثرین کو بھجوایا جائے گا‘‘
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو 100 ٹرکوں کے ذریعے مردوخواتین کی شال ورضائیاں 9 کروڑ24 لاکھ روپے مالیت کی 30 ہزار اعلی درجہ کی ونٹر پیکج کی صورت میں روانہ کی جائیں گی جبکہ 90 ٹرکوں کے ذریعے 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی 27 ہزار شال ورضائیاںکراچی سے روانہ کی جائیں گی۔اس امر کا اظہار ریلیف کمشنر پنجاب وسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے آج بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو ونٹر پیکج کے تحت روانہ کی گئی اشیاء بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد آصف،ڈائریکٹر آپریشن ودیگر افسران بھی موجود تھے۔