معیشت کی مضبوطی کیلئے حقیقت پسندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے:چودھری نواز
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء لاہور کے نائب صدر چودھری نوازآف لدھڑ نے کہا ہے کے معیشت کی مضبوطی کے لیے حقیقت پسندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجز جوش نہیں ہوش کے متقاضی ہیں۔ عوام کی حمایت اور جمہوریت کی مضبوطی سے حکومت بد امنی سمیت قومی بحرانوں پر قابو پا لے گی۔