ملک کمیشن مافیا کے رحم و کرم پر ہے: ڈاکٹر وسیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میںپورا ملک کمیشن مافیا کے رحم و کرم پرچل رہا ہے، جب کسی کا دل چاہتا ہے توقیمتیں بڑھادیتا ہے۔ملکی معیشت دن بدن کمزور سے کمزور ترہوتی چلی جارہی ہے۔حکومت کالے دھن کو سفید کرنے کے طریقے ایجاد کرنے کی بجائے ایف بی آر کے محکمے سے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کردے تو ہماراٹیکس نیٹ بڑھ سکتاہے۔ٹیکس نیٹ میں شامل افراد پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے بڑے مگرمچھوں تک اپنے دائرہ کار کو بڑھانا ہوگا۔ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔ادارے قومی خزانے پر سفید ہاتھی بن گئے ہیں۔سیاسی بھرتیوں کو کالعدم قراردیتے ہوئے میرٹ پر لوگوں کو تعینات کرکے ہی ہم معاشی نظام میں بہتری لاسکتے ہیں۔پاکستان درحقیقت حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مسائلستان بن چکاہے۔