کرسمس پر قومی سطح پر 3 چھٹیاں دی جائیں: اسلم پرویز سہوترا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ ہیومن لیبریشن کمیشن کے چیئر مین اسلم پرویز سہوترا نے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی طرح مسیحوں کو بھی مسیح یسوع کے یومِ پیدائش (کرسمس) کے موقع پرقومی سطح پر 3 سے 4چھٹیاں دی جائیں۔ اس سے ملک میں مسیحوںاور مسلمانوں کے درمیان قومی یک جہتی کو فروغ مل سکے گا۔