کلونجی ایڈز کے علاج میں انتہائی مؤثر ہے: حکیم قاضی انجم خالد
لاہور (پ ر) طب نبویؐ اور یونانی (ہربل) سسٹم آف میڈیسن میں صدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پر دنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔ کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہؐ کا فرمان ہے کہ ’’ا س میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء ہے‘‘ یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے۔ اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج ایچ آئی وی ایڈز‘ کینسر‘ لیوکیمیا‘ ذیابیطس‘ بلڈ پریشر‘ ہائپر کولیسٹرول‘ ایمیا اور میٹا بولک ڈیزیزز کے علاج میں انتہائی مؤثر پائے گئے ہیں۔ اس امر کا اظہار حکیم قاضی ایم اے خالد نے ورلڈایڈز ڈے کے حوالے سے کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔