سکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے دبائو دبائو ‘ امریکہ فوجی امداد روک رہا ہے : کرزئی
کابل (رائٹرز) افغان صدر حامد کرزئی اور افغان قومی سلامتی کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کروانے کے لئے دبائو بڑھانے کی خاطر فوجی امداد روک رہا ہے۔ افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صدر حامد کرزئی نے چند روز قبل امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے امریکہ ایندھن سمیت دیگر فوجی امداد روک رہا ہے۔ دوسری جانب کابل میں امریکی سفارتخانے کے حکام نے سپلائی روکنے کے حوالے سے اقدامات کی تردید کردی ہے۔