عہد آرگنائزیشن اورپائلر کراچی کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
عہد آرگنائزیشن اورپائلر کراچی کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
ملتان(لیڈی رپورٹر) عہد آرگنائزیشن اورپائلر کراچی کے زیراہتمام قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں چیئرپرسن عہد آرگنائزیشن منزہ ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اورفلاح انسانیت کے لئے کام کرنا عبادت ہے فلاحی ورفاعی تنظیموں کے اراکین کا فرض اولین ہے کہ مصائب سے نپٹنے کے لئے دکھی انسانیت کی شعوری تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے لئے وسائل پیدا کرنے کا بھی ممکنہ انتظام کرے ورکشاپ سے نوید محمود طارق محمود چودھری یاسمین خاکوانی عیسیٰ بھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔