امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مطابق پینٹاگون نے دوسرے ممالک میں جاسوسوں کی تعداد کئی گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں ایک اعلی امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اورسفارتی عملے کےعلاوہ سیکڑوں افراد کوجاسوسی کیلئے تیارکیا گیا۔ جاسوسی نیٹ ورک میں زیادہ ترنوجوان امریکیوں کوبھرتی کیا جائے گا۔ اس نیٹ ورک کے اولین مقاصد میں افریقہ میں شدت پسندی کوروکنا، شام، ایران اورشمالی کوریا میں ہتھیاروں کی ترسیل پرقابو پانا اور چین میں بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پرنظررکھنا شامل ہے۔