کراچی (نامہ نگار) حروں کے روحانی پیشوا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارو نے کہا ہے کہ پاکستان پر کوئی نازک وقت آیا تو حر فورس وطن عزیز کی حفاظت کرے گی۔ پاکستان پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ وہ نوائے وقت سے بات چیت کررہے تھے جب ان سے پوچھا گیا تو کیا ممبئی کے واقعات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ خطرہ ہوگا تو اس سے قوم نمٹے گی۔ ایسے آثار نظر نہیں آرہے کہ دشمن حملہ کرے گا۔ پیر صاحب پگاڑو سے پوچھا گیا کہ آپ نے فرمایا تھا کہ اس عید الاضحی پر قربانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرحلہ آرہا ہے جن کو قربان ہونا ہے وہ ہوجائیں گے باقی جو بچے وہ سیاست کریں گے۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ ہوش سے کام لیا جائے۔ جوش سے کام لینے کا وقت نہیں ہے۔
پیر پگارو
پیر پگارو