افغانستان کے شمالی صوبہ سمنگان کے ضلع حضرت سلطان کے کچھ حصوں میں اتوار کے روز لڑاکا طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں اور پوزیشنز پر حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 15 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔شمالی خطے میں فوج کے ترجمان محمد حنیف ریضائی نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی سہ پہر شروع ہونے والی فضائی کارروائیوں میں دیگر پندرہ باغی زخمی ہوئے ہیں۔عہدیدار کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران عسکریت پسندوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔صوبہ سمنگان کے کچھ حصوں پر قابض طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024