صوبائی وزیر صحت نے کوروناکی چوتھی لہرکی شدت کے پیش نظرپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناکی چوتھی لہرکی شدت کے پیش نظرپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ ہدایات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں سیکرٹری صحت محمد عامرجان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،پرنسپل سمز،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹرمحمد اشرف،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرافتخار،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرعبدالرزاق،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،ایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹرخواجہ اقبال، پروفیسرجاویدچوہدری اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر،پرنسپل شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی وصوبہ بھرسے سربراہان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات اور مزیداضافہ کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی اداروں کے سربراہان نے وزیر صحت کو کورونامریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناکی چوتھی لہر خطرناک حدتک مریضوں کو متاثرکررہی ہے۔کوروناکی چوتھی لہرکے دوران اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔پنجاب میں کوروناکی چوتھی لہرکے باعث مثبت کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران کوروناکے مریضوں کیلئے دستیاب اور مزید اضافہ کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کریں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں میں کوروناکے مریضوں کیلئے آکسیجنیٹڈ بستر،وینٹی لیٹرز،بائی پیپس سمیت دیگر سہولیات وافرمقدارمیں دستیاب ہیں۔پنجاب میں کوروناکے کیسزکی تعدادمیں اضافہ کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی استعدادکاراگلے 24گھنٹے میں بڑھانے کی صلاحیت موجودہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات بڑھانے کے حوالہ سے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل کوفوکل پرسن مقررکیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لاہورکے پانچ بڑے ہسپتالوں مئیو،جنرل،جناح،سروسزاورگنگارام سمیت صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے اضافی طبی سہولیات مختص کررہے ہیں۔لاہورمیں ایمرجنسی کی صورت میں 350بستروں پر مشتمل ایکسپوفیلڈ ہسپتال کی سہولت موجودہے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،مریضوں اوران کے لواحقین سے ماسک کی پابندی ہرقیمت پریقینی بنائی جائے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ الحمداللہ پنجاب میں کوروناویکسی نیشن میں کامیابی ہوئی ہے۔صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر ساڑھے پانچ لاکھ سے چھ لاکھ افرادکوکوروناویکسین لگائی جارہی ہے اورآئندہ ایام میں ویکسی نیشن کے مزید ہدف کو حاصل کرلیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ساہیوال میں جلدبی ایس ایل لیول تھری لیب قائم کی جائے گی۔ڈاکٹرزپہلی،دوسری اور تیسری لہرکی طرح چوتھی لہرمیں بھی خدمت انسانیت میں انشاء اللہ پیش پیش ہوں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں کورونامریضوں کے اعدادو شمارکے مطابق زیادہ تر بغیرویکسی نیشن کے متاثرہ مریض داخل ہورہے ہیں۔ویکسی نیشن کروانے والے افرادکوکوروناوائرس بہت کم متاثرکررہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرورکرزکی سوفیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجائے۔وائس چانسلرزصاحبان طبی درسگاہو ں میں طالبعلموں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے کوروناکی چوتھی خطرناک لہرسے بچنے کیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کی۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان نے کہاکہ پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے طبی سہولیات کیلئے وافرفنڈزدستیاب ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ڈیٹاانٹری کے بہترنظام کو یقینی بنائیں گے.