ہسپتال میں فال سیلنگ گرنے کی مکمل انکوائری کی جائیگی:ڈپٹی کمشنرحافظ آباد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں سیلنگ گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل وارڈ میں گرنے والی سیلنگ اور چھت کا جائزہ لیا اور اس سے متاثر ہونے والے مریض بچے کی خیریت دریافت کی اور اسکے والد سے دیگر افراد سے واقعہ بارے معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر انچارج شعبہ میڈیسن ڈاکٹر فاروق احمد مغل نے ڈپٹی کمشنر کو وارڈ میں گرنے والی سیلنگ اور مریضوں کی صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔ڈاکٹر فاروق مغل کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھی اور اسکی حالت بھی تشویشناک تھی جبکہ متاثرہ بچہ اب ٹھیک ہے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلنگ گرنے کے واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائیگی ۔