میرے وطن
تو شہیدوں کی امانت میرے وطن
میرے اللہ کی عنایت میرے وطن
لاکھوں لاشیں کٹی بہتی تھیں راوی میں
یہ ہمیں ہے صلہِ شجاعت میرے وطن
ملکوں ملکوں جو ترانہ گونجے سن کر ہم
دل دھڑکتا ہے جوشِ رفعت میرے وطن
میں رہوں نہ رہوں، میرا کیاہے
تو نے رہنا ہے تا قیامت میرے وطن
جان قربان کروں تیری عزت پر
میرے قائد کی وراثت میرے وطن
آج جو کر گیا وفا تجھ سے
میری نسلوں کی ضمانت میرے وطن
قلبِ عمران نے دیکھے عجب منظر
دل کو پھر بھی ہے بشارت میرے وطن
میرا جینا میرا مرنا تجھ سے وطن
آج بھی دل میں حرارت میرے وطن
( عمران محمود)