ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے نئے کیسز کی تعداد انتہائی کم ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹے میں وبا کے باعث صرف چھ افراد جاںبحق ہوئے اور553 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اس دوران14 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔وبا کے باعث اب تک پانچ ہزار976 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 48 ہزار پانچ سو77 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ادھر' گزشتہ سال دسمبر میں چین میں وبا کے آغاز سے اب تک188 ملکوں اور مختلف خطوں میں 6 لاکھ85 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے۔
امریکہ' برازیل' بھارت اور روس اس عالمی وبا سے بری طرح متاثرہ ممالک ہیں۔امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک کروڑ78 لاکھ سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024