پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہیں۔اجلاس کے دوران شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے تشویش کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ 14سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، اس حوالے سے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مل کر لائحہ تیار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے ، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔مسلم لیگ نواز کے صدر نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ جیت گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے صرف حزب اختلاف کا نقصان نہیں ہوا بلکہ جمہوریت کے وقار کو ایک بار پھر مجروح کیا گیا۔شہباز شریف نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کی جائیں گی اور ضمیر فروشوں کو تہہ سے نکال لائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38