طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری ۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالتی تحمل کا اصول تمام کیسز پر لاگو نہیں ہوتا ہر کیس کے حقائق مختلف ہوتے ہیں۔طلال چودھری نے چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے متعلق تعصبانہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔طلال چودھری کی تقریر اخلاق کے دائرے میں نہیں تھی۔طلال چودھری نے اعلیٰ عدلیہ کو گالی دی اور اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔طلال چودھری نے اپنی تقریر میں تضحیک آمیز زبان استعمال کی اور نفرت کا اظہار کیا۔ان وجوہات کی وجہ سے ہم مطمئن ہیں کہ طلال چودھری سزا کے حق دار ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024