فرانس میں بچوں کیلئے اسکولوں میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ سے تعلق رکھنے والی دیگر مصنوعات کےاستعمال پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔فرانس کی پارلیمنٹ نے قانون سازی کی جس کے تحت اسکولوں میں 3سے 15سال کی عمر کے طالبعلموں پر سمارٹ فون اور انٹرنیٹ سے چلنے والی دیگر مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔فرانس کے وزیرتعلیم جین مائیکل بلینکوئرنے بتایا کہ اس قانون کا مقصدبچوں کو بچانا ہے ۔ یہ قانون 62کے مقابلے میں ایک ووٹ کی مخالفت سے منظور ہوا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38