لاہور میں منٹگمری روڈ پر دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منٹگمری روڈ پر دکان میں لگنے والی آگ نے دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منٹگمری روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دکان اور بالائی منزل پر موجود رہائشی مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5گاڑیوں نے موقع پر کارروائی میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38