عمران خان کا نئے وزیراعظم کیلئے تقریب حلف برداری میں بیرونی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ
نئے وزیر اعظم کیلئے تقریب حلف برداری کا انعقاد پر فواد چوہدری نے ایک بیان جاریا کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے تقریب نہایت سادگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف ایوان صدر میں سادگی سے منعقد ہونے والی تقریب میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، فواد چوہدری نے کہا کہ تقریب حلف برادری میں بیرونی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تقریب حلف برداری مکمل طور پر ایک قومی تقریب ہوگی۔تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہیں کیا جائے گا، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے چند ذاتی دوستوں کو بیرون ملک سے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔
ان کے علاوہ بیرون ملک سے کسی کو بھی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔