قائدحزب اختلاف کے عہدے کیلئے متفقہ امیدوار کا فیصلہ

Aug 02, 2018 | 11:24

ویب ڈیسک

حزب اختلاف کی جماعتیں آج  اسلام آباد میں ایک اورآل پارٹیز کانفرنس منعقد کررہی ہیں جس میں وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے حزب اختلاف کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔توقع ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کے عہدے کیلئے متفقہ امیدوار کابھی فیصلہ کرینگی۔آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی، پختونخواملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی،پاک سرزمین پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)اوردیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں