ساہیوال، فقیروالی: والدین کی سرزنش اور گھریلو جھگڑوں پر 2نوجوانوں کی خودکشی

Aug 02, 2018

ساہیوال+ فقیروالی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) دکاندار کے بیٹے نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ برکت علی کے بیٹے رمضان کا گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑا ہو گیا تو والدین نے سرزنش کی جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ دریں اثناء گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ 18سالہ توصیف نے پراسرار طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محلہ احمد نگر کا 18سالہ توصیف ارشد نے گھر یلو ناچاقی سے تنگ آکر واش روم میں پر اسرار طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس تھانہ فقیر والی نے لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزیدخبریں