ننکانہ: بہن سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کر دیا
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بہن سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے کی رنجش پر 13سالہ لڑکے کو قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی۔ نواحی گائوں لیٹاں کے مختار احمد کا 13سالہ بھتیجا محمد زوار شام کے وقت گائوں میں توصیف احمدکی دکان پر کھیل رہا تھا کہ وہاں سے شعیب اسے بلا کر کماد کے کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم شعیب اور سعید اختر وغیرہ پانچ افراد نے زوار کوقتل کر کے نعش ٹیوب ویل کے کنویں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان شعیب اور سعید اختر کے مقتول زوار کی بہن (ح) سے ناجائز تعلقا ت تھے اور زوار ملزمان کو اپنی بہن سے ناجائز تعلقات سے منع کرتا تھا۔ پولیس نے مقتول کے چچا مختار احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مرکزی ملزم شعیب سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔