جامشورو میں تھرمل پاور اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرک میں تصادم سے 12 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے . شدید زخمی ہونیوالے بعض مسافروں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کرکے طبی امدادی دی جارہی ہے، جاںبحق ہونیوالوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی. وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ۔ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل سے کراچی جارہی تھی کہ جامشورو میںتھرمل پاور اسٹیشن کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی ۔حادثے میں 12افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کا ڈرائیور موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024