پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے 183 ماہی گیروں کو رہا کردیا

پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کا تبادلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اس دوران کراچی کی ملیر جیل سے رہا کئے جانے والے ایک سو تراسی بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرے گا۔ اس سے قبل روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ماہی گیروں کو دو سے تین ہفتوں کے اندر رہا کردیں گے۔